سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے کھلتے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ، صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سستے ایندھن کا حصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کی صبح آٹھ بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز آج کھل گئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گیس لوڈ مینجمنٹ کے نئے شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکل جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک پھر چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کردیئے جائیں گئے۔