امریکا: ایریزونا میں ایک شخص کی دفتر پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

America Firing

America Firing

امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست ایریزونا میں مسلح شخص کی دفترپر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک بزنس کمپلیس میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی عمر تقریبا 60 سال تھی۔