سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری

cng

cng

سوئی سدرن گیس نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں تین رات بند ہوں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جنید ماکڈا کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ گیس لوڈ منیجمنٹ سے متعلق مذاکرات ہوئے تھے جس میں ایس ایس جی سی نے ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست پر ہفتے میں تین رات کو دس دس گھنٹے سی این جی اسٹیشن بند کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔