بینکوں کے غیرفعال قرضے 613 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

state bank

state bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر دوہزار گیارہ تک بینکنگ سیکٹر کے غیرفعال قرضوں کا حجم چھ سو تیرہ ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جس میں سے دو اٹہتر ارب روپے کے غیرفعال قرضے پانچ بڑے بینکوں کے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا پیچاسی فیصد منافع کمانے والے پانچبڑے بینکوں کیلئے غیرفعال قرضوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق غیرفعال قرضوں کا سب سے زیادہ بوجھ نیشنل بینک آف پاکستان پر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، یونائیٹڈ بینک اور حبیب بینک کے بالترتیب ایک سو اٹھارہ ارب روپے، چھبیس ارب روپے، بیس ارب روپے، چون ارب روپے اور انسٹھ ارب روپے کے غیرفعال قرضے ہیں۔ بینکوں کا کہنا ہے کہ غیرفعال قرضوں کے حجم میں اضافہ ملک میں غیریقینی صورتحال، توانائی کے بحران اور لا اینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال کے باعث ہوا ہے۔