سندھ: سی این جی اسٹیشن ایک روزہ بندش کے بعد کھل گئے

karachi cng

karachi cng

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن ایک روزہ بندش کے بعد کھل گئے ۔ کراچی میں سی این جی کے حصول کیلئے صبح نو بجے ہی سے سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔چوبیس گھنٹے سی این جی بحال کر کے کل صبح نو بجے سے مزید ایک روز کے لئے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔
سی این جی کی آئے روز کی بندش کیخلاف سی این جی مالکان ایسو سی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق اکتیس دسمبر کو کراچی میں تمام سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ایک روز کیلئے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔