سندھ : صنعتوں کو صبح 7 بجے سے گیس فراہمی 24 گھنٹے کیلئے بند

Sui Southern Gas

Sui Southern Gas

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں صنعتوں کو صبح 7 بجے سے 24 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتوں کو چوبیس گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ فیصلے پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں کو مزید 48 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔