شاہ زیب قتل کیس ، دو گواہوں نے شاہ رخ جتوئی کو شناخت کر لیا

Karachi Shahzeb Murder Case

Karachi Shahzeb Murder Case

کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کے دو گواہوں نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمرہ عدالت میں شناخت کر لیا۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو شناخت پریڈ کے لیے سٹی کورٹ لایا گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شناخت پریڈ کے دوران وکلا، پولیس اور ملزم کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی تھی۔

مقدمے کے گواہ عابد حسین اور اصغر بلوچ نے عدالت کے سامنے ملزم شاہ رخ جتوئی کو شناخت کر لیا۔ گواہ عابد حسین کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملزم ہے جس کی گولی سے شاہ زیب قتل ہوا۔ اس موقع پر ملزم شاہ رخ جتوئی کا کہنا تھا کہ مقدمے کے گواہ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گواہ گزشتہ روز اسے تھانے میں مل چکے ہیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسے عدالت کے سامنے بھی شناخت کر لیں گے۔