ن لیگ کے رہنماء راجہ اسد اور راجہ صفدر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے دو ایم این اے راجہ اسد اور راجہ صفدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے دونوں ایم این ایز نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس دوران فریال تالپور نے کہا ابھی یہ آغاز ہے اور بھی بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ راجہ اسد کا تعلق حلقہ این اے 63 جہلم جبکہ راجہ صفدر کا تعلق حلقہ این اے 63 سے ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں کے والد راجہ افضل بھی موجود تھیاس دوران انہوں نے کہا 1988 میں آصف زرداری صاحب میرے ساتھی رہے ہیں۔