سندھ میں بدھ کی صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کیلئے بند

CNG Station Close Karachi

CNG Station Close Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بدھ کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق گیس فیلڈ سے کم فراہمی کے باعث لوڈ منیجمنٹ کے تحت گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ کسی سی این جی اسٹیشن نے خلاف ورزی کر کے پمپ کھولا تو اس کی گیس کی فراہمی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دی جائے گی۔