چیئرمین نیب کا استعفی منظور نہ کریں ، شجاعت کا صدر کو مشورہ

Ch Shujaat Hussain

Ch Shujaat Hussain

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری کو چیئرمین نیب کا استعفی منظور نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ کہتے ہیں کہ الیکشن سے قبل استعفی سے قیاس آرائیاں جنم لیں گی۔

مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا عہدہ آئینی ہے الیکشن سے قبل ان کا مستعفی ہونا درست نہیں۔ اس سے ملک میں نئی بحث چھڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین کے لئے اپوزیشن سے آئینی طور پر مشاورت ضروری ہو گی۔ الیکشن قریب ہونے کے باعث یہ بات سیاست کی نذر ہو جائے گی۔ چیئرمین نیب دبا کا شکار ہونے پر مستعفی ہوئے۔ صدر آصف زرداری چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کا استعفی منظور نہ کریں۔