سندھ میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند

cng closed

cng closed

کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح نو بجے سے ہفتے کی صبح نو بجے تک بند کردیئے گئے۔ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے۔
فیصلہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن حکام کے درمیان مذاکرات میں کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید ماکڈا نے بتایا کہ ایس ایس جی سی نے مذاکرات میں صرف سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے پر آمادہ ہو ئی اور پورے ہفتے چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کو مقررہ پریشر پرگیس فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔