سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 9بجے تک کیلئے بند

CNG

CNG

سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن کل صبح نو بجے تک کیلئے بند کردئے گئے ہیں۔ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سندھ کے پانچ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہتی ہے۔

گیس کمپنی کی مانیٹرنگ ٹیمیں فلنگ اسٹیشنز کی نگرانی کریں گی اور سی این جی اسٹیشن کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشنز کے وائس چئیرمین جنید ماکڈا کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے مذاکرات کے بعد سندھ میں تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بندش کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔