سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں 24 گھنٹے کا اضافہ

cng

cng

سندھ(جیوڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ،صنعتی علاقوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس لوڈشیڈنگ میں معمول کی بندش کے علاوہ چوبیس گھنٹے کا مزید اضافہ کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں جمعہ اور ہفتہ دو دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رکھنے جبکہ صنعتوں اور کیپٹو پاور پلانٹس کو ہفتے اور اتوار کو گیس کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے تین گھنٹے میں دو بار گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جبکہ گذشتہ ہفتے بھی کمپنی انتظامیہ نے ایسا ہی کیا تھا۔

کمپنی ترجمان کے مطابق بعض گیس فیلڈز سے گیس سپلائی میں کمی سے لائن میں پریشر کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔۔صنعتوں کو ایک ہفتے میں دوسری بار دو دن گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔صنعتی تنظیموں کے مطابق اس صورتحال میں صنعتی پیداوار بری طرح متاثر اور صنعتوں میں کام ٹھپ ہونے کے علاوہ ہزارون افراد کا روز گار متاثر ہورہا ہے۔