سندھ میں ہفتہ وار بنیاد پرسی این جی اسٹیشن بند رکھنے کافیصلہ

cng Closed

cng Closed

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ ہفتے کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے فلنگ اسٹیشنزبند رہیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشنز کے وائس چئیرمین جنید ماکڈا کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے مذاکرات کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر صوبہ سندھ میں تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نیکہا ہے کہ کمپنی کی نگران ٹیمیں چوبیس گھنٹے کی متفقہ بندش کیدوران گیس اسٹیشنز کی سخت نگرانی کریں گی اور بندش کے دورانیہ میں کھلے رہنے والے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی جائے گی۔