ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

stat bank Dollar

stat bank Dollar

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر بارہ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ،زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب چونسٹھ کروڑ باون لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تیئس فروری تک بارہ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد ذخائرسولہ ارب چونسٹھ کروڑ باون لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔