سندھ میں 48گھنٹے کیلئے سی این جی سٹیشنز بند،لاہور میں بھی بندش

CNG Stations

CNG Stations

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سی این جی سٹیشنز مسلسل پانچویں روز بھی بند ہیں بندش کا واضح شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے چند سی این جی سٹیشنز گیس فراہم بھی کر تے رہیجبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح آٹھ بجے سے 48گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کا شارٹ فال ایک ہزار ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے صنعتوں کو پہلے ہی گیس فراہمی بند کی جا چکی ہے اورسی این جی سٹیشنز بھی تین کی بجائے مسلسل پانچ روز سے بند ہیں۔ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنزآج صبح آٹھ بجے سے 48 گھنٹے کے لئے بند ہوگئے۔

بندش سے پہلے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں تھیں ۔سی این جی بندش کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔