ملک بھر میں سردی کی شدید لہر،پنجاب میں دھند کی پیشگوئی

Cold Weather

Cold Weather

ملک بھر میں آج سے شدید سردی کی لہر کا محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کر دیا۔سکردو میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند رہے گی تاہم ہوا چلنے کی وجہ سے دھند کی شدت اکثر علاقوں میں کم ہو گی لیکن جنوبی پنجاب میں زیادہ دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں درجہ حرارت صبح کے وقت پانچ، کراچی 18 اور اسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ گیا۔ اسلام آباد میں آج بارش ہونے کا مکان ہے یہ صورتحال ہفتہ کے روز تک جاری رہے گی۔ پہاڑی اور بالائی علاقوں پر بارش اور برفباری سے شدید سردی کی لہر ملک بھر میں رہے گی۔