سندھ کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

cng

cng

سندھ : (جیو ڈیسک) سندھ کے سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد آج رات گیارہ بجے کھول دیے گئے ۔ سوئی سدرن گیس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنزہفتے کی رات گیارہ بجے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کیے گے تھے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جنید ماکڈا نے بتایا کہ ایس ایس جی سی نے مذاکرات میں صرف سندھ میں ہفتے میں ایک دن چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے اور پورے ہفتے دن کے اوقات میں سی این جی اسٹیشنز کو مقررہ پریشر پرگیس فراہم کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

سی این جی کی بندش سے ایمبولینس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر رہی۔ سی این جی اسٹشین کی بندش کے دوران سرجانی ،گڈاپ،بن قاسم سمیت بیشتر مقامات پر سی این جی فلنگ اسٹشین غیر قانونی طور پر کھلے رہے ۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کمپنی کی نگران ٹیمیں 24گھنٹے کی بندش کے دوران گیس اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کر رہی تھی تاہم خلاف ورزی پر کسی فلنگ اسٹیشن کی گیس منقطع نہیں کی گئی ہے۔