سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

Sindh High Court

Sindh High Court

سندھ : (جیو ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سمری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق جن ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے ان میں فاروق شاہ، فاروق علی چنا، حبیب الرحمان شیخ، عزیز الرحمان، آفتاب احمد، صلاح الدین پنہور اور ریاض علی شامل ہیں۔