لاہور : وفاق نے بجلی بنانے کے اختیار نہیں دیئے، شہباز شریف

 shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق نے صوبوں کو بجلی بنانے کے اختیارات نہیں دئیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج میں مظاہرین کے غیض و غضب کا شکار ہونے والی املاک کے ازالے کے لئے سروے کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی حمایت سے پنجاب نے بجلی کی پیداوار کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا لیکن مرکز نے ہماری کوششوں کوناکام بنا دیا۔