سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو ملک ریاض کی طرف سے گاڑی کا تحفہ

 Mohammad Asif Malik Riaz

Mohammad Asif Malik Riaz

اسلام آباد(جیوڈیسک)بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض نے عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو گاڑی تحفے میں دیدی۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ محمد آصف اپنی چیمپیئن شپ آئندہ سال بھی برقرار رکھے تو میں اسے گھر بھی دوں گا۔

ملک ریاض نے عالمی سنوکر چیمپیئن محمد آصف کو عالمی چیمپیئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک گاڑی اور نوکری دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک ریاض نے منگل کو محمد آصف کو گاڑی کی چابی دے دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ محمد آصف نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر میں بہت خوش ہوں۔

محمد آصف نے اگر آئندہ بھی اپنی چیمپیئن شپ برقرار رکھی تو انہیں گھر بھی دے دوں گا جبکہ عالمی چیمپیئن محمد آصف نے ملک ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک ریاض کا مشکور ہوں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جس طرح باقی کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹ ہیں اسی طرح سنوکر میں بھی ڈیپارٹمنٹ ہونے چاہئیں۔