سنی الائنس کے سربراہ صوفی محمد حسین لاکھانی کی ماہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور جلسے کے کامیاب انعقاد پر علامہ سید شاہ تراب الحق قادی اور دیگر کو مبارکباد

کراچی ( جی پی آئی) سنی الائنس کے سربراہ صوفی محمد حسین لاکھانی نے ماہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور جلسے کے کامیاب انعقاد پر علامہ سید شاہ تراب الحق قادی ، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی ، حاجی محمد حنیف طیب،مفتی آصف عبداللہ ، علامہ غلام غوث بغدادی ، ثروت اعجاز قادری،طارق محبوب ، شاہ سراج الحق قادری ،تمام سنی تنظیمات کے سر براہوں اور قائدین و علما مشائخ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی انتظامات ناقص تھے ہم انتظامیہ کی لاپرواہی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کیونکہ جو وعدے ہمارے ساتھ اجلاس میںکئے گئے وہ پورے نہیں ہوئے کے ای ایس سی نے بھی اکثر و بیشتر علاقوں میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ جاری رکھی جبکہ وعدہ ہوا تھا کہ ان بارہ دنوں کے دوران خصوصا مغرب کے بعد سے رات گئے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میلاد منانا تمام مسلمانوں کا مشترکہ عمل ہے اس میں چاہے سرکاری ملازمیں ہو ں یا سول سوسائٹی سبھی کو عبادت سمجھ کر اس میں اپنی روزی روٹی کو حلال کرنا چاہیے۔ سیکیورٹی اہلکار ،شہری اداروں نے فرائض میں غفلت برتی ہے یا تعصب اس حوالے سے حکومت نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کے ان مقدس لمحات میں بھی شہر میں قتل وغارتگری ، دہشت گردی کا جاری رہنا قابل مذمت ہے کیونکہ یہ ماہ مبارک ہمیں امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اس ماہ میں انتظامیہ کی جانب سے لا پرواہی نظر آئی جو کہ پاکستان کیلئے افسوسناک صورتحال رہی۔