سوئس ٹینس: نوواک یوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Novak

Novak

عالمی نمبر ایک سربیا کے نووا ک یوکووچ نے سوئس انڈور ٹینس کے کوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا۔ باسل سوئٹزر لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں یوکووچ نے پولینڈ کے لوکاز کوبوٹ کے خلاف صرف تین گیمز ڈراپ کئے اور چھ دو اور چھ ایک سے فتحیاب ہوئے۔
نوواک یوکووچ نے سوئس ایونٹ دو ہزار نو میں جیتا تھا اور گذشتہ سال انہیں فائنل میں لوکل ہیرو اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے شکست دی تھی۔ یوکووچ کمر کی انجری سے نجات کے بعد چھ ہفتے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں کوارٹر فائنل میں انکا مقابلہ قبرص کے مارکوس بغدیتس سے ہو گا۔