کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرینگے۔ پی سی بی

pcb

pcb

سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کو بدعنوانی کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شائقین اور ملک کے امیج کو نقصان پہنچایا ہے، کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کرینگے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کھیل میں موجود کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور دیگر بورڈز کیساتھ ملکر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ کھلاڑیوں کو کرپشن سیدور رکھنیکیلئے آگاہی پروگرام تشکیل دے رہا ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو غلط راستے پر چلنے سے روکا جا سکے۔ آئندہ کرکٹرز کو غیر منظور شدہ ایجنٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کوبھی تجویز دی جائے گی کہ وہ کھیلوں کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے قانون سازی کرئے۔