عثمان بزدار ٹوٹ بٹوٹ، بنی گالہ سے چلتے ہیں: عظمیٰ بخاری

Usman Bazdar and Uzma Bukhari

Usman Bazdar and Uzma Bukhari

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دے دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں (عمران خان کو)ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا وزیراعلیٰ چاہیے اور ہمارے عثمان بزدار ٹوٹ بٹوٹ ہیں جو بنی گالا سے چلتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سارا کنٹرول عمران خان کے پاس ہے، بتایا گیا کہ عثمان بزدار سادہ اور شریف ہے، انہوں نے لوٹ مار کی انتہا کی ہوئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے سو رہے ہیں، عثمان بزدار کی کرپشن کی فائلوں پر مٹی ڈالی ہوئی ہے۔