عثمان بزدار کا دبئی ایکسپو میں اماراتی پویلین کا دورہ

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دبئی ایکسپو میں اماراتی پویلین کا دورہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر شیخ نہیان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق لاہور کے تعمیراتی شعبے میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے لیے رہائش فراہم ہوسکے گی، متحدہ عرب امارات کی ترقی پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں پاکستان، چین، امارات، سعودی عرب اور ترکی کے پویلینز کا دورہ کیا تھا۔