سوات: برفانی تودے گرنے سے 11 افراد جاں بحق

snowfal

snowfal

سوات : (جیو ڈیسک) غذر، چترال اور سوات میں برفانی تودے گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غذر کی تحصیل یاسین میں برفانی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ غذر میں برفانی تودہ گرنے سے گلگت غذر روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔ چترال کے علاقے گرم چشمہ میں مکان پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ استورمیں مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے سے استور گلگت روڈ بلاک ہوگئی ہے۔

سوات کے علاقے مدین ڈبگر ے میں برفانی تودہ گرنے سے دوافراد جاں بحق ہو گئے۔ سوات کی تحصیل شانگلہ میں پلاس درہ آدم خیل کے مقام پر طوفانی بارش سے دس مکان گر گئے جبکہ چوبیس کو جزوی بھی پہنچا۔ چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث فارام کے مقام پر شاہراہ قراقرم بند ہے۔