عراق : بم دھماکوں میں 39 افراد ہلاک، 144زخمی ہو گئے

iraq blast

iraq blast

عراق : (جیو ڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں انتالیس افراد ہلاک اور ایک سو چوالیس زخمی ہو گئے۔عراقی پولیس حکام کے مطابق کربلا میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔کرک میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔

وسطی بغداد میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔بیجی، سمارا، ہلا اور دیگر شہروں میں بھی دھماکے کئے گئے۔