سولنگی اتحاد عوام کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیگا ، سلیمان راجپوت

اسلام آباد ( پ ر )پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما سلیمان راجپوت سولنگی نے کہا ہے کہ عوام ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی اشکال ہی نہیں بلکہ کردار اور خبث باطن بھی پہچان چکے ہیں اسلئے قوم نے ان سے نجات پانے کیلئے برادریوں کی سطح پر منظم ہونا شروع کر دیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ برادریوں اور غریب عوام کو سیاست و اقتدار سے دور رکھنے کیلئے ایک جانب قومی و صوبائی اسمبلی میں کاغذات نامزدگی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب کامیابی کیلئے 50فیصد ووٹوں کے حصول کی شرط رکھی جا رہی ہے جو یقینا روایتی سیاستدانوں کو عوام کے احتساب اور انقلاب سے بچانے کی کوشش ہے مگر عوام ہر حال میں ان کا مقابلہ کریں گے اور اب کی بار ان آدم خوروں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے جو اپنے مفادات کیلئے دہشت گردی  بھوک  بیماری  غربت اور تشدد و ظلم کے ذریعے ہماری نسلوں کو کھا رہے ہیں اور عوام کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔