سوناکشی کا اشتہار کے لیے وزن کم کرنے سے انکار

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

بالی وڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا نے ملبوسات تیار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی کے اشتہارمیں کام کرنے کے عوض اپنے وزن میں کمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی فلم انڈ سٹری کی پوسٹر گرل کہوائی جانے والی اداکارہ کو خطیر معاوضے کے عوض ایک اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش اس شرط کے ساتھ کی گئی تھی کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کریں تاہم سوناکشی نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ملٹی نیشنیل کمپنی اب یہ پیشکش دیپکا پڈکون کو کرے گی۔