جنوبی کورین گلوکار سائی کے گینگنم سٹائل کی پذیرائی ، چار ایوارڈ ملے

Psy Gangnam Style

Psy Gangnam Style

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے گلوکار “سائی” کے گانے کو ہانگ کانگ میں ہوئے کے پاپ ایوارڈ کی تقریب میں “سال کے بہترین نغمے” سمیت چار ایوارڈ دیئے گئے۔ ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سائی نے کہا انکے گینگنم سٹائل کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا یو ٹیوب پر انکے گانے کو پچاسی کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں جو انکے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ سائی کے گانے “گینگنم سٹائل” نے کینیڈا کے پاپ گلوکار جسٹن بائیبر کے گانے “بیبی” کا ریکارڈ توڑا ہے۔