مومنہ مستحسن بھی کووڈ کا شکار ہو گئیں

 Momina Mustahasan

Momina Mustahasan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

مومنہ نے بتایا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا۔

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، پاکستان میں اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کر چکے ہیں۔