سونا ایک ہفتے کے دوران 1050روپے فی تولہ سستا ہو گیا

gold price

gold price

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار روپے سے گر کر پچپن ہزار نو سو پچاس روپے کی سطح پر آ گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں اس دوران نو سو روپے کمی ہوئی اور یہ سینتالیس ہزار نو سو ستاون روپے ہو گئی۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی یہ سستا ہو ا ہے۔