سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان

stock market

stock market

سٹاک مارکیٹ (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے مجموعی طور پر تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری حجم بھی پہلے ہفتے کے مقابلے میں سینتالیس فیصد زیادہ رہا۔ ہفتے کے دوران پاک امریکہ تعلقات میں بہتری، بھارت میں سرمایہ کاری کی اجازت اور کمپنیوں کے مالی نتائج نے بازار کو زیادہ تر وقت مثبت زون میں ہی رکھا تاہم عدالت عظمی کی طرف سے توہین عدالت کا نیا قانون کلعدم قرار دینے سے آخری کاروباری روز بازار کی تیزی کم ہو گئی۔

ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچاس پوائنٹس کے اضافے سے چودہ ہزار 6 سو 76 پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اوسط روزانہ آٹھ کروڑ بتیس لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔