سٹیزن فرنٹ گجرات کا ماہانہ اجلاس دفتر مغل پلازہ سرکلر روڈ بالمقابل حبیب بینک منعقد ہوا

گجرات: سٹیزن فرنٹ شہر گجرات ماہانہ اجلاس سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے دفتر مغل پلازہ سرکلر روڈ بالمقابل حبیب بینک منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ شہر گجرات نے کی ، سیکرٹری جنرل سٹیزن فرنٹ شہر گجرات خاور بشیر بٹ گولڑوی نے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کے آغاز کیلئے حافظ محمد شفیق سے التماس کی وہ تلاوت قرآن پاک فرمائیں ، محمد عارف عطاری نے نعت رسول مقبول ۖ کا شرف حاصل کیا ، ایجنڈ کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ، خاور بشیر بٹ نے ممبران سے اہم امور پر مشاورت کی ، اور سٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے ممبران سے تجاویز طلب کی گئیں ، اجلاس میں سٹی ممبران چوہدری عامر جاوید ، محمد یعقوب سیٹھی ، مرز ا گل نواز ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، تنویر احمد بھٹی ، بشیر احمد ، محمد عارف عطاری ، حافظ محمد شفیق و دیگر نے شرکت کی ۔