سپریم کورٹ،وحیدہ شاہ کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

waheeda shah

waheeda shah

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے وحیدہ شاہ کیس میں ازخود نوٹس کی سماعت آج ہو رہی ہے جبکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کے انتخابی نتائج کو کالعدم اور انہیں دو سال کے لئے نااہل قراردے دیا تھا ۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے انتخابی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

وحیدہ شاہ دوسال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی ،الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کیخلاف بھی انضباطی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا نے وحیدہ شاہ کیس کی سماعت کی تھی۔

وحیدہ شاہ کے مخالف امیدوار مشتاق تالپور نے سماعت کے دوران الزام لگایا تھا کہ گیارہ پولنگ اسٹیشنز پر کھلی دھاندلی کی گئی۔ وحیدہ شاہ کے خلاف انیس الزامات الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے تھے۔