سپریم کورٹ: سونیا ناز کیس میں پولیس کی رپورٹ مسترد

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے سونیا ناز کے سسر کے قتل کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی، پولیس ریکارڈ میں تبدیلی کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سونیا ناز پولیس زیادتی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی عدالت نے سونیا ناز کے سسر کے قتل کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ میں تبدیلی کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات سیشن جج فیصل آباد کو سونپ دیں عدالت نے انہیں سترہ مئی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔