سپریم کورٹ طاقتور شخص کو قانون کی گرفت میں لائی، عمران خان

imran khan

imran khan

حیدرآباد : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہیکہ پہلی بار ایسا ہواہے کہ سپریم کورٹ کسی طاقتور شخص کو قانون کی گرفت میں لے کر آئی ہے۔حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پکا ارادہ کرلیا کہ وہ سیاسی مافیا کو شکست دیں گے۔ سپریم کورٹ نے پہلی بار کسی طاقت ور شخص کو قانون کی گرفت میں لائی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی انہیں اورتحریک انصاف کو نہیں خرید سکتا عوام تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ظلم کا نظام ختم کرکے نیا سسٹم لے کرآئیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ عوام کو تقسیم کرکے ظالم فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس نظام کو ختم کرنے کے لئے جنگ لڑنا ہوگی۔