سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا

 supreme court

supreme court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس افتخار محمد چودہدی کی سربراہی میں دہری شہر یت کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ دوہری شہر یت رکھنے والوں کو نتائج کا سامنا کر نا ہو گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چودہدی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شہر یت رکھنے والا پارلیمنٹ میں ملکی دفاع پالیسی نہیں بنا سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے وقت آ رٹیکل تریسٹھ کے تحت نااہل ہو نے کا حلف لیتا ہے اور جو آئین کی اس شق پر پورانہیں اترے گا نتا ئج کا سامنا کرے گا جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دوہری شہریت اختیار کرتا ہے تو وہ نا اہل نہیں ہوگا۔

عدالت میں جن پارلیمنٹر ینز کا مقدمہ ہے ان کی دوہری شہر یت پارلیمنٹ کا ممبربننے سے پہلے کی ہے اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر الیکشن لڑنے کا نا اہل ہوگا جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کرنا متعلقہ افسر کا کام ہے۔