کراچی:حیدری بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے،پولیس

karachi bomb blast

karachi bomb blast

کراچی پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں ہونے والے دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے۔دریں اثنا ادھریس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق موٹرسائیکل پرنصب دھماکا خیز مواد سے زیادہ نقصان ہوا،ادوسرابم قریب ہی درخت کیساتھ رکھاگیاتھا،آئی ای ڈیزدھماکے ریموٹ کنٹرول یاٹائم ڈیوائس سے کیے گئے۔علاوہ ازیں ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے کے مطابق دھماکوں میں بوہری کمیونٹی کوہدف بنایاگیا،ابتدائی تفتیش کیمطابق7کلودھماکاخیزمواداستعمال ہوا۔ڈی آئی جی اکرم نعیم بھروکا نے بتایا کہ دھماکوں کی جگہ سے اہم شواہدحاصل کیے ہیں،دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی ملے ہیں۔