سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری فیصلہ موخر کر دیا

Karachi Supreme Court

Karachi Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے بدامنی کیس کا فیصلہ موخر کردیا ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے 26 اور 27 نومبر کو دو روز تک کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت کی ۔

اس دوران الیکشن کمیشن ، رینجرز، ریوینو ڈپارٹمنٹ ، جیل حکام اور آئی جی پولیس نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کی تھیں۔ آج اس کیس عبوری حکم نامہ جاری ہونا تھا لیکن تمام ججز عبوری حکم نامے پر دستخط نہیں کرسکے جس کے باعث عبوری آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ۔