سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی، زاہد بخاری

zahid bukhari

zahid bukhari

لاہور : (جیو ڈیسک) ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی ارسلان کو دی گئی نقد رقم کے ثبوت بھی جلد سامنے لائیں گے ۔ ملک ریاض نے پریس کانفرنس میں اپنا دکھڑا رویا ہے میر ا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔زاہد بخاری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کیس میں ایسا مواد وجود ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور تمام شواہد کی روشنی میں تحقیقات ہونی چاہییں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر صحافیوں کو پلاٹ یا رقم دینے کے متعلق بحریہ ٹاون کے لیٹر پیڈ پر جو تحریر ہے وہ جعلی ہے تاہم اب دیکھا جائے گا کہ لیٹر ہیڈ کہاں سے چوری ہوا۔

ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک ریاض کا اپنا دکھڑا تھا جو انھوں نے رویا تاہم بطور وکیل ان کا پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ۔زاہد بخاری نے کہاکہ اگر عدلیہ کے خلاف سازش ہوئی ہے تو اسے بے نقاب کیا جائے تاہم اگر آزاد عدلیہ پر کوئی حرف تو زاہد بخاری عدلیہ کے ساتھ ہو گا۔