قومی اسمبلی : اسپیکر رولنگ سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع

supreme court

supreme court

قومی اسمبلی : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی اہلیت کے حوالے سے اسپیکر قومی ا اسمبلی کی رولنگ متعلق اسمبلی سیکرٹریٹ کو نوٹس بھیجا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ک جوائنٹ سیکرٹری لیگل الطاف قریشی نے اسپیکررولنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی نے جو رولنگ دی وہ ائین اور قانون کے مطابق ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی سزا میں انہیں نا اہل قرار نہین دیا اور وزیراعظم نے اپنی سزا بھی پوری کرلی اس لیئے ان کی رائے میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی۔ جواب میں کہا گیا کہ اسی بنیاد پر قومی اسمبلی اسپیکر نے وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق وزیراعظم کے حق میں رو لنگ دی تھی۔