سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ نہیں کرسکتی،اٹارنی جنرل

Irfan Qadir

Irfan Qadir

اسلام آباد : (جیوڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے سپریم کورٹ کو وزیر اعظم کو فارغ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو برطرف کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرئیں گے۔