پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش

rain

rain

پنجاب (جیوڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی، مردان اور بنوں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح کا آغاز بارش سے ہوا۔ کراچی میں رات گئے بوندا بوندی نے موسم خوشگوار کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج موسم گرم مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہور میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں دس، کالام میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں سینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔