سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے جمہوریت قائم ہے : چیف جسٹس

iftikhar chaudhry

iftikhar chaudhry

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ آئین سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب عدلیہ کے فیصلے آئین کے مطابق نہیں ہو رہے تھے تو ملک میں جمہوریت تھی نہ پارلیمنٹ،سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں نہ صرف جمہوریت قائم ہے بلکہ پارلیمنٹ بھی کام کررہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

معاملات بہتر ہورہے ہیں لیکن یہ معاملہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ہائی کورٹ بار نے اٹھا یا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 12 مئی اور 9 اپریل کو بھی کراچی میں سب سے زیادہ وکلا ہی متاثر ہوئے۔