یکم اکتوبر سے پٹرولیم اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

Petroleum

Petroleum

پٹرولیم (جیوڈیسک)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وورکنگ مکمل کرکے حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ پٹرول 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ سی این جی کی قیمت میں چار روپے 50 پیسے فی کلو کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔