سپر سیریز نائن اے سائیڈ ہاکی : انگلینڈ نے پاکستان کو 2-4 سے ہرا دیا

Super Series Hockey

Super Series Hockey

سپر سیریز ھاکی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل سپر سیریز نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہو گئی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ پرتھ میں کھیلے جارہے نائن اے سائیڈ سپر ہاکی سیریز کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں کے اختتام پر پاکستان کے عبدالحسیم خان اور عمر بھٹہ نے ایک، ایک گول اسکور کر کے قومی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا رکھی تھی۔ دوسرے ہاف میں انگلش فارورڈز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تین گول اسکور کرتے ہوئے چار دو کی برتری حاصل کر لی۔

اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چار دو سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ میں یہ پاکستان کی دوسری شکست ہے۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔