ایڈیلیڈ ٹیسٹ : اسمتھ کی سنچری ، جنوبی افریقہ کے 217 رنز

Adelaide Test

Adelaide Test

آسٹریلیا کے پانچ سو پچاس رنز کے جواب میں دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹ کھو کر دوسو سترہ رنز بنائے۔ کپتان گریم اسمتھ چھبیس ویں سنچری بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز چار سوبیاسی رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم پانچ سو پچاس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مائیکل کلارک گذشتہ روز کے اسکور میں چھ رنز کا اضافہ کرکے دوسوتیس کے اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ جیمز پیٹنسن نے بیالیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل نے پانچ، ڈیل اسٹین اورجیک کیلس نے دو ، دو وکٹیں لیں۔

الویرو پیٹرسن نے کپتان گریم اسمتھ کے ساتھ جنوبی افریقہ کو ایک سواڑتیس رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پیٹرسن چون رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ ہاشم آملا صرف گیارہ رنز بناسکے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹ پر دوسو سترہ رنز بنائے۔ گریم اسمتھ ایک سو گیارہ اور جیک روڈلف پچیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔