سپین میں بیروزگار افراد کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی

Unemployment In Spain

Unemployment In Spain

بارسلونا(جیوڈیسک)سپین میں ماہ نومبر2012 میں بیروزگاری بڑھنے سے مجموعی طور پر ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد 50لاکھ کے تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں ماہ نومبر2012کے دوران 74ہزار296 افراد بیروزگار ہو ئے۔نومبر میں بیروزگاری کی شرح اکتوبر 2012 کے مقابلے میں1.5فیصد زیادہ رہی۔اعدادوشمار کے مطابق سپین میں رجسٹرڈ بیروزگاروں کی تعداد 4907817 ہے۔سپین میں بیروزگاری یہ بلند ترین سطح 1996کے بعد تاریخ کی بلند ترین شرح بیروزگاری ہے۔اس بات کا اعلان وزارت روزگار کے ذرائع نے کیا۔

نومبر میں بیروزگار ی کی شرح مرد وخواتین دونوں میں بڑھی ہے۔ نومبر2012 میں خواتین میں مردوں کی نسبت بیروزگاری کی شرح زیادہ رہی،مجموعی طور پر بھی خواتین کی بیروزگاری میں شرح مردوں کی نسبت زیادہ ہے بیروزگار خواتین کی کل تعداد 2491589 ہے،اس کے مقابلے میں مردوں کی مجموعی تعداد 2416228 ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نومبر2012 میں بیروزگاری کی شرح سپین کے تمام شعبوں میں بڑھی ہے۔